Jadid Khabar

لکھنؤ یونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

Thumb

نئی دہلی، 13 فروری (ایجنسی)لکھنؤ یونیورسٹی نے اپنے طلباء کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز کیمپس میں نہ آئیں اور ویلنٹائن ڈے پر احکامات کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ایڈوائزر ی میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ حالیہ سالوں میں بعض نوجوان 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جو مغربی تہذیب کا اثر ہے۔ 10 فروری کو جاری ایک پریس ریلیز میں پراکٹر ونود سنگھ نے کہا کہ اس سلسلے میں کیمپس کے تمام طلباء کو اطلاع دی گئی ہے کہ مہاشیوراتری کے موقع پر 14 فروری کو  یونیورسٹی بند رہے گی۔ سنگھ نے مزید کہا کہ کیمپس 14 فروری کو مکمل بند رہے گی۔کیمپس میں کوئی مزید کلاسز ،نہ کوئی عملی امتحانات ،نہ کوئی ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ سنگھ نے تمام طلباء والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمپس میں اپنے وارڈس نہ بھیجیں۔ پراکٹر نے مزید کہا ہے کہ کیمپس میں نظم ونسق کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن انتظامیہ مناسب اقدامات کرررہی ہیں تاکہ طلباء کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔سنگھ نے کہاکہ ہم نے لڑکے اور لڑکیوں کا ہاسٹل علیحدہ کردیا ہے اور پراکٹر کے طور پر میں نے سیفٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر طلباء کو کیمپس میں آنے سے طلبا کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی طلباء نے تنقیدکی ہے۔ 

Ads