Jadid Khabar

تاج محل کا دیدارکرنا مہنگا ہوگا

Thumb

آگرہ،13فروری(ایجنسی) تاج نگری آگرہ کا تاج محل دنیا کے سات عجائب میں سے ایک ہے۔ جسے دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کرتعجب ہوگا کہ اب تاج کا دیدار یکم اپریل سے مہنگا ہو گا۔ جس کے لئے سیاحت کے وزیر مہش شرما نے پیر کے روز آگرہ میں اے ایس آئی اور سیاحت کے محکمہ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔جانکاری کے مطابق تاج محل میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے تاج کا دیداریکم اپریل سے مہنگا کیاجارہا ہے۔ اس تناظر میں اے ایس آئی نے وزارت کو بھی ٹکٹ مہنگا کرنے کی ایک تجویز بھیجی ہے۔ تجویز میں تاج محل میں دیدار کے لئے داخلہ فیس 50 روپے لئے جائیںگے۔ دوسری طرف سیاحوں سے 200 روپے کا ٹکٹ دیا جائے گا جو اہم گنبد کو دیکھنے کے لئے ہوگا۔ جس کی مدت تین گھنٹے ہوگی۔ یہ یکم اپریل تک نافذ ہوسکتا ہے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ تاج محل کے جنوبی دروازے سے داخلہ اب بند ہو جائے گا۔جنوبی گیٹ کو بھی بند کرنے تجویز آگرہ میں سیاحت وزارت، آثار قدیمہ کے سروے کے محکمہ اور سی آئی ایس نے وزارت کو بھیجا گیا ہے۔ جنوبی دروازے کو بند کرنے کی تجویزعمارت کی حفاظت کے مد نظربھیجاگیا ہے۔

Ads