Jadid Khabar

شمال کوریا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 13 فروری (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے کہاہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگراموں کو روکنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کل مسٹر پوٹن سے شمالی کوریا کے جوہری معاملہ پر بات چیت کی ہے ۔ اس دوران مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا میں جوہری ٹیسٹ کو روکنے کے لئے زیادہ اقدامات کرنے کی بات کی ہے ۔قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو لاگو کرنے میں روس دلچسپی نہیں لے رہا۔ وہ شمالی کوریا کی مسلسل مدد کرکے بین الاقوامی برادری کی کوششوں پر پانی پھیر رہا ہے ۔

Ads