Jadid Khabar

جیکب زوما کو عہدہ چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت

Thumb

پریٹوریا / جوہانسبرگ ،13 فروری (رائٹر) جنوبی افریقہ میں برسراقتدار افریقی نیشنل کانگریس (اے این سی ) نے صدر جیکب زوما کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے سرکاری نشریاتی ادارہ ساؤتھ افریقن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈروں کی کل آٹھ گھنٹے تک جاری میٹنگ کے بعد مسٹرزوما کو استعفی دینے کے لئے کہا گیا۔ اس میٹنگ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ پریٹوریا میں یونین بلڈنگ کے پاس زوما کے گھر رات ساڑھے دس بجے شروع ہوئی اے این سی کے نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میراتھن میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ابھی تک اے این سی کے حکام اور مسٹر زوما کے ترجمان کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے ۔قابل غور ہے کہ مسٹر زوما بدعنوانی کے الزامات سے گھرے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے ان کے صدر کے طور پر دوسری میعاد ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہی عہدہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے ۔

Ads