Jadid Khabar

شاہ رخ خان نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی عیادت کی

Thumb

ممبئی 13فروری(یواین آئی) ہندی فلمی دنیا کے موجودہ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے ماضی کے سپر اسٹار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی شمال مغربی ممبئی کے پالی ہل باندرہ میں واقع رہائش گاہ میں عیادت کی۔دلیپ کمار صحت مند ہیں اور ملاقات پیر کو رات دیر گئے ہوئی۔واضح رہے کہ شاہ رخ اور دلیپ کمار وسائرہ بانو کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہیں اور اکثر وبیشتر وہ بزرگ اداکار کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ جاتے ہیں۔فی الحال گزشتہ شب انہوں نے اداکار سے ملاقات کی اور دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی نے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویر جاری کی ہے جوکہ وائرل ہوچکی ہے جس میں انہوں نے دلیپ صاحب کو صحتیاب بتایاہے ۔شاہ رُخ نے اپنے مصروف اوقات میں سے فرصت کے دوران ضعیف اداکار کی عیادت کی۔ شاہ رخ فی الحال آنندرائے کی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کیٹریناکیف اور انوشکا شرما ان مدمقابل ہیں۔