Jadid Khabar

آئر لینڈ: بحران ختم کرنے میں تھریسا مئے کی پہل

Thumb

ڈبلن / لندن 12 فروری (رائٹر) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے اور آئرش رہنما لیو ورادکر آج بیلفاسٹ میں شمالی آئر لینڈ کی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مل کر ان سے انتظامیہ کو دوبارہ قائم کرنے کی درخواست کریں گے ۔آئرش قوم پرست پارٹی سن فین نے اپنے حریف ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کی اتحاد والی حکومت سے حمایت واپس لینے کی وجہ سے شمالی آئرلینڈ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بغیر عاملہ اور مقننہ کے ہی ہے ۔ بار بار کے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے باوجود دونوں پارٹیوں کے درمیان کوئی نیا سمجھوتہ نہیں ہو پایا جس سے سیاسی قیادت کی کمی اجاگر ہوئی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ قیادت کی کمی کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی جانب سے یوروپی یونین سے باہر نکلنے کے لئے قدم اٹھائے جانے سے شمالی آئرلینڈ کو درکنار کر دیا گیا ہے ۔محترمہ مئے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو مختلف مسائل کی جانب توجہ دلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تجویز ملک کے شہریوں کے لئے منافع بخش ہوگا۔

Ads