Jadid Khabar

اسرائیل نے ایرانی ڈرون کو مار گرایا

Thumb

اسرائیل نے ایرانی ڈرون کو مار گرایا
یروشلم، 10 فروری (رائٹر) اسرائیل نے شام سے چھوڑے گئے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا اور ہفتہ کو اس کے جواب میں ایرانی ٹھکانوں پر حملے بھی کئے ۔ یہ اطلاع اسرائیلی فوج نے آج دی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے ایرانی ڈرون یو اے وی کا تعاقب کیا، جو شام سے چھوڑا گیا تھا اور اسرائیلی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔ ابتدائی مرحلے ہی میں ڈرون طیارے کی نشاندہی ایریئل ڈیفینس سسٹم سے کرلی گئی تھی اور اس کی سرویلانس کرکے اس کو تباہ کردیا گیا۔ایرانی ڈرون طیارے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ تاہم، فوج نے ان حملوں کی تفصیلات نہیں دیں۔

Ads