Jadid Khabar

نربھیا میزائل کا کامیاب تجربہ

Thumb

نئی دہلی، 15 اپریل (ایجنسی)ہندوستان نے ایک ہزار کلو میٹر تک  وار کرنے کی صلاحیت کی حامل سب سونک کروز میزائل نربھیا کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اوڈیشہ کے ساحل پر پیر کو اس میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ نربھیا ایک ٹو اسٹیج میزائل ہے ، جو 6 میٹر لمبی،0.52 میٹر چوڑی ہے۔ اس کا ونگسپین 2.7 میٹر طویل ہے۔ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ بنگلورو کے ذریعہ بنائے گئے نربھیا آٹو پائلٹ اور نیوی گیشن تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے ، جو "نشانت" اور "رستم" یو اے اوی کیلئے تیار کیا گیا تھا۔اس سے پہلے 12 مارچ 2013 کو ہوئے نربھیا کے تجربہ کو کچھ خرابی اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا۔ حالانکہ 17 اکتوبر 2014 کو دوسرا لانچ کامیاب رہا۔ 16 اکتوبر 2015 کو کئے گئے اگلے تجربہ میں میزائل 128 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔

Ads