Jadid Khabar

جیٹ ایئر ویز کو بچانے کے لئے مودی سے پائلٹوں نے کی اپیل

Thumb

 نئی دہلی،15اپریل(ایجنسی) جیٹ ایئر ویز کے پا ئلٹوں نے ای بی آئی کوبچانے کے لئے ایس بی آئی سے1,500کروڑ روپے کا فند جاری کرنے کی اپیل کی ہے اوروزیر اعظم نریندر مودی سے 20,000ملازمتوں کو بچانے میں مدد کے لئے درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ جیٹ ایئر ویز کے پائلٹس تنظیم، نیشنل ایویٹرس گلڈ (این اے جی) نے ’جہاز نہیں اڑانے ‘ کے اپنیفیصلے کوکچھ وقت کے لئے ٹال دیا ہے۔ اس تنظیم نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب پیر کے روز ایئر لائن کے انتظام کی قرض دہندگان کے ساتھ میٹنگ ہونی تھی۔اس سے قبل گلڈ سے جڑے تقریباً 1,100پائلٹ جنہوں نے پیسہ کی ادائیگی نہیں ہونے کی وجہ سے پیر کو صبح 10 بجے سے پرواز نہیں اڑانے کا اعلان کیا ہے۔ گلڈ کمیٹی نے دیر شام ارکان کو ایک خط لکھ کر کہاکہ ہمیں اطلاع ملی ہے ۔ کہ ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایس بی آئی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہونی ہے۔  اس میں کہا گیا ہے، '' اجلاس کو دیکھتے ہوئے اراکین نے اپنے ٹیم لیڈروں کے ذریعے درخواست کی ہے کہ 'تنخواہ نہیں تو کام نہیں' کے فیصلے کو ٹال دیا جائے تاکہ ایئر لائن کو بحال ہونے کا ایک موقع مل سکے۔ درخواست کے مطابق کمیٹی ہر کسی کو مطلع کرنا چاہتا ہے کہ کچھ وقت کے لئے تمام فیصلے ملتوی کردیا گیا ہے۔تمام پائلٹوں سے 15اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے ممبئی کے اندھیری  میں واقع جٹ ایئرویزکے ہیڈ کوارٹر سرویا سینٹر میں یونیفارم میں موجود ہونے کے لئے آگاہ کیا ہے۔ این اے جی کل 1, 600 پائلٹوں میں سے 1,100 پائلٹوں کی نمائندگی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس یونٹ نے مارچ کے آخر میںیکم اپریل سے جہاز نہیں اڑانے کا فیصلہ کیا تھا ۔انہوں نے بعد میں اسے 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے انتظام کو کچھ اور وقت دینا چاہتے ہیں۔ بھارتیہ اسٹیٹ بینک  کی سربراہی میں بینکوں کا ایک گروپ ان دنوںجیٹ ایئر ویز کے انتظام کو دیکھ رہا ہے۔

Ads