Jadid Khabar

یوگی او رمایاوتی کی انتخابی تشہیر پر روک

Thumb

 نئی دہلی،15اپریل(ایجنسی) سپریم کور ٹ کی پھٹکار کے بعد الیکشن کمیشن نے متنازعہ تقریروں کے ذریعہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ او ر سابق وزیر اعلیٰ او ربہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر72ا ور48گھنٹے کے لئے انتخابی تشہیر پر روک لگاد ی ہے۔کمیشن نے ان دونوں لیڈروں کو 16اپریل کو صبح چھ بجے سے انہیں انتخا بی تشہیر میں حصہ نہ لینے،ریلیاں کرنے،رو ڈ شو کا پروگرام کرنے، میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر روک لگائی ہے۔کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نو اپریل کو میرٹھ میں متنازعہ بیان دینے کے معا ملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔ جبکہ مایاوتی کو دیوبند میں سات اپریل کو بھڑکائو بیان دینے کے معاملے میں نوٹس جاری کیاتھا ۔

Ads