Jadid Khabar

شہریوں کا الیکشن کمیشن پر سے بھروسہ اٹھ گیا :چندرابابو

Thumb

حیدرآباد 15اپریل (یواین آئی )آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست میں انتخابات کا اختتام عمل میں آگیا ہے ۔وہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 23سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں تاکہ 50فیصد وی وی پیاٹس کی گنتی کی جائے ۔ملک کے شہریوں کا الیکشن کمیشن پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے ۔ اعتماد سازی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وی وی پیاٹس کے ساتھ ای وی ایمس شفاف اور درست رائے دہی کے نظام کو یقینی بناتے ہیں تاکہ رائے دہندوں کے اعتماد کو بحال کیاجاسکے ۔

Ads