Jadid Khabar

پوتن اور کم اگلے ماہ ملاقات کر سکتے ہیں

Thumb

ٹوکیو، 15 اپریل (اسپوتنک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے ۔یونھا پ نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر پوتن ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے 24 اپریل کو مشرقی ایشیا کا دورہ کریں گے ۔ اس دورے کے دوران مسٹر پوتن اور مسٹر کم کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے ۔اس ماہ کے اوائل میں مسٹر پوتن کے ساتھی یوری اشاکوو نے دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کے متعلق کہا تھا کہ روس نے تاریخ مقرر کرنے کے لئے خصوصی پیشکش رکھی ہے اور اس معاملے پر بحث کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم نے گزشتہ ہفتے ہی تیسری ملاقات کا امکان کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ سے پہلے صحافیوں سے یہ بات کہی۔وہیں مسٹر کم کی امریکی صدر سے ملنے کی خواہش کے متعلق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘کوریائی سینٹرل نیوز ایجنسی ’ نے ہفتہ کو اطلاع دی۔ 

Ads