Jadid Khabar

راہل رافیل معاملہ میں مودی کو بدنام کررہے ہیں :جاوڈیکر

Thumb

نئی دہلی ،15اپریل (یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی نے پیر کے روز کہاکہ رافیل کے تعلق سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے ساتھ ثابت ہوگیاہے کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی کو بدنام کرنے کے لیے دانستہ طورپر اس طرح کی حرکت کررہے ہیں ۔کانگریس صدرکو یہ جھوٹ بولنے کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈراور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹرگاندھی روز جھوٹ بولتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے آج انکے ایک جھوٹ کا پردہ فاش کیاہے ۔گزشتہ ہفتہ عدالت عظمی نے رافیل سودے سے منسلک دستاویزات کو ثبوت کے طورپر تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیاتھا لیکن مسٹر گاندھی نے امیٹھی میں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت بیان دیاکہ سپریم کورٹ نے تسلیم کرلیاہے کہ رافیل سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے اور وزیراعظم نریندرمودی نے 30ہزار کروڑ روپئے انل امبانی کودیے ہیں ۔

Ads