Jadid Khabar

کارکن انتخابات میں سوجھ بوجھ سے بہتر نتائج دلائیں:مایاوتی

Thumb

لکھنؤ: 15 مارچ(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کارکنوں سے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کو بہتر نتائج دلانا ہی پارٹی فاونڈر کانشی رام کو سچی خراج عقیدت ہوگی۔محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو پارٹی فاونڈر کانشی رام کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنی سوجھ بوجھ سے بہتر نتائج دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی حکومت میں ان عظیم ہستیوں کے ساتھ ساتھ دلت و او بی سی سماج میں پیدا ہونے والے مہان سنتوں، گروؤں کو بھی کافی احترام دیا گیا۔ سماجی تبدیلی و مساوی سماج کی تشکیل کے لئے ان عظیم ہستیوں کے جدوجہد و قربانیوں کو بھلانا ممکن نہیں ہے ۔محترمہ مایاوتی نے اس موقع پر کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے انتقا ل کے بعد کئی دہائیوں تک گمنام و منتشر پڑے ان کے کارواں کو بام سیف، ڈی ایس۔4 و بی ایس پی مومنٹ کے ذریعہ زندہ کر کے ان کو ملک کی سیاست میں احترام دلانے کا کام مسٹر کانشی رام نے کیا۔ انہوں مرکز و ریاست کی برسر اقتدار پارٹیوں پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہے ۔ مسٹر کانشی رام کی جینتی کے موقع پر بی ایس پی نے آج کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔ محترمہ مایاوتی نے مسٹر کانشی رام اسمارک پر جاکر ا ن کی مورتی پر گلپوشی کر کے ان کو خراج عقید ت پیش کی۔

Ads