Jadid Khabar

اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملہ کیا

Thumb

تیل ا بیب 15 مارچ (اسپوتنک) اسرائیل کی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی انکلیو سے تل ابیب پرکی گئی حالیہ فائرنگ کے جواب میں غزہ کی پٹی کو نشانہ بنایا. آئی ڈی ایف نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔تل ابیب میں جمعہ کو 2019 کے موسم گرما کے بعد پہلی بار فضائی حملے کو لے کر سائرن کی آواز سنائی دی، آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی سے دو راکٹوں کے داغے جانے کی اطلاع دی. آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا، ‘‘ ہم نے بھی غزہ میں جنگجوؤں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ’’۔اس دوران انکلیو کے باشندوں نے کہا کہ انہوں نے غزہ شہر اور شہر خان یونس کے جنوبی شہروں میں ہدف پر فضائی حملے دیکھے ۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ایشکول علاقائی کونسل (اسرائیل) میں سائرن کی آواز سنائی دی. فائرنگ میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے .

Ads