Jadid Khabar

مالاوی ‘موزمبق میں سیلاب سے 60لوگوں کی موت: اقوام متحدہ

Thumb

اقوام متحدہ، 14مارچ (زنہوا) جنوبی افریقہ کے موزمبق اور مالاوی میں شدید بارش کی وجہ سے تقریباََ 60لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباََ 8,43,000لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئترس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ہمارے انسانیت نواز ساتھیوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ متعلقہ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مالاوی اور موزمبق میں سیلاب سے تقریباََ 8,43,000لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 60لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر ڈوجارک نے کہاکہ مالاوی اور موزمبق کی حکومتیں انسانیت نواز عمل کی قیادت کررہی ہیں۔ مالاوی حکومت نے ایمرجنسی راحتی چیزیں بھیجنے کے ساتھ ہی لوگوں سے حمایت کی اپیل کی ہے ۔ حکومت نے راحتی سامان، ٹینٹ، کھانے کے چیزیں اور دوائیں پہنچائی ہیں۔ ساتھ ہی بچاو کام کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے ۔انسانیت نواز امور کے گروپ (او سی ایچ اے ) کے اقوام متحدہ دفتر کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالاوی میں انسانیت نواز عمل، تلاش ، بچاو اور راحت کام تیزی سے چل رہا ہے ۔او سی ایچ اے نے کہاکہ موزمبق میں سیلاب سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور حکومت اور انسانیت نواز ساتھی لوگوں تک ضروری مدد پہنچا رہے ہیں۔ مالاوی میں کل ملاکر 7,39,800لوگ گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔او سی ایچ اے نے مالاوی اور موزمبق میں گزشتہ کچھ دنوں میں ایڈائی سمندری طوفان کے آنے کی و ارننگ دی ہے ۔او سی ایچ اے نے شروعاتی وارننگ پیغام میں مالاوی کے لوگوں سے تمام حساس علاقوں سے دور رہنے اور سیلاب کی ندیوں کو پارکرنے سے بچنے اور درختوں کے نیچے کھڑے نہیں ہونے کی درخواست کی ہے ۔

Ads