Jadid Khabar

’آپ‘ اور کانگریس کے بیچ اتحادکی پھر کوشش ناکام

Thumb

نئی دہلی،14مارچ(ایجنسی)عام آدمی پارٹی سے اتحاد کو لیکرگھماسان کی حالت کے بیچ کانگریس نے اپنے موبائل ایپ پر ایک آڈیوکلب کے ذریعہ پارٹی کی دہلی اکائی کے کارکنان سے اس معااملے پر ان کی رائے مانگی ہے۔کانگریس کے ذریعہ آرہے آڈیو پر دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی سینئر لیڈرشیلا دکشت نے رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس صدر راہل گاندھی فیصلہ کرچکے ہیں کہ آپ کے کس طر ح کے اتحاد کو لیکر کوئی کوشش نہیں ہوگی۔تو پھر سے سروے کیو ں ہورہا ہے۔شیلا نے کہا کہ اس سروے کے بارے میں نہ تو مجھے بتایا گیا اور نہ ہی کوئی رائے لی۔واضح رہے کہ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ کانگریس نے اپنے’شکتی ایپ‘ پر دہلی کے آئی سی سی انچارج پی سی چاکو کی ایک آڈیو کلب ڈالی ہے۔جس میں وہ ’’آپ‘‘ کے ساتھ اتحاد کے مدے پر دہلی کے کانگریس کارکنان کی رائے مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکتی ایپ پر اس بابت شروع کیاگیا یہ سروے بدھ کو شروع ہوا اور یہ جمعرات کو ختم ہوگا۔کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ کے ساتھ اتحادلگ بھگ طے ہے اور اس مہینے کے آخر تک اسے آخری شکل دے دی جائے گی۔

Ads