Jadid Khabar

نہرو کی وجہ سے چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن بنا: بی جے پی

Thumb

نئی دہلی، 14مارچ (یو این آئی) پاکستان کی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود چین کے ویٹو لگانے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہی چین کو طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بطور ‘ تحفہ’ جگہ دلائی تھی۔بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے مسٹر گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہوتا اگر آپ کے عظیم نانا (مسٹر نہرو) نے اسے ہندستان کی قیمت پر اسے تحفہ کے طورپر چین کو نہیں سونپا ہوتا۔ ہندستان نے آپ کے خاندان کی تمام غلطیوں کو معاف کیا۔ یہ یقینی بنائیں کہ ہندستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی جیت سکے ۔مسعود کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے کی کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی پر تلخ تبصرہ کیا تھا جس کے فوراََ بعد بی جے پی کی طرف سے یہ بیان آیا ہے ۔بی جے پی نے پرانے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بھی مسٹر گاندھی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے ۔ 2017میں ڈوکلام تنازعہ کے عروج پر پہنچنے کے دوران چینی حکام کے ساتھ خفیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر گاندھی کو مسٹر مودی کو کسی طرح کی نصیحت نہیں دینے کا مشورہ دیا ہے ۔مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرداعلان کئے جانے کے سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لائی گئی قرارداد ایک بار پھر چین کی طرف سے اعتراض کرنے کے بعد پاس نہیں ہوسکی۔ اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے مسعود کو عالمی دہشت گرد اعلان کرنے کی تجویز کھی تھی۔ مستقل اراکین میں شامل چین نے قرارداد پر اعتراض کیا جس سے یہ پاس نہیں ہوسکی۔بی جے پی کی طرف سے چین کو سلامتی کونسل کی رکنیت ‘تحفہ’ کے طورپر دلانے میں مسٹر نہرو کے کردار پر تاریخی پس منظر کے تحت سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ 1950میں جب امریکہ نے چین کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جگہ دینے سے انکار کیا تھا تب مسٹر نہرو نے بیجنگ کی حمایت کرتے ہوئے اس کے سلامتی کونسل کا رکن بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے حق میں اور خلاف کئی اسباب بتائے جاتے ہیں۔اس سے قبل مسٹر گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی چین کے صدر جنپنگ کے سامنے ‘کمزور’ پڑ جاتے ہیں۔وزارت خارجہ کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اس قدم سے مایوس ہیں۔ اس سے 14فروری کو جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان نہیں کیا جاسکا۔وزارت خارجہ نے کہاکہ ہم رکن ممالک کی طر ف سے کی گئی کوششوں کے شکرگزار ہے جو مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے کی قراردادا رکھی۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لئے ہر استہ اختیار کریں گے کہ دہشت گردوں کا سرغنہ ،جو وحشیانہ حملوں میں شامل ہے ،اسے انصاف کے دائرے میں لایا جائے ۔

Ads