Jadid Khabar

عراق میں آئی ایس کے 186دہشت گرد پکڑے گئے

Thumb

بغداد، 12فروری (ژنہوا) عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے بہت بڑے گروپ کا پتہ لگاکر 186دہشت گردوں کو پکڑلیا گیا ہے ۔عراق کی وزارت داخلہ نے پیر کو اعلان کیا کہ عراق کے مغربی صوبہ انبارمیں ملک میں دہشت گردانہ واقعات کو انجام دینے والے 186دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے ۔اس مہم کے ترجمان سعد مان نے انبارصوبائی کونسل کے سربراہ احمد العوانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مشترکہ فوج انبار کے سب سے بڑے آئی ایس سیل کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ دہشت گرد خودکش حملوں ، بم دھماکوں کو انجام دینے اور بین الاقوامی شاہ پر فوجیوں کو قتل کرنے کے ملزم ہیں۔ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے دہشت گردوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اور ان میں سے کچھ کو موت کی سز ا دی گئی ہے ۔ ان دہشت گردوں نے 2017کے آخر میں انبار شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور آئی ایس میں شامل ہونے سے انکار کرنے والے البنر نمر ذات کے لوگوں کو قتل کردیا تھا۔پریس کانفرنس میں مسٹر العوانی نے انبار میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی اور وزارت داخلہ سے خفیہ محکمہ کا تعاون مانگا ہے ۔

Ads