Jadid Khabar

عدالتوں میں ہندی کو تسلیم شدہ حیثیت دی جائے :چاولہ

Thumb

امرتسر، 12فروری (یو این آئی) پنجاب کی سابق وزیر صحت پروفیسر لکشمی کانت چاولہ نے منگل کو مرکزی حکومت سے سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں صوبائی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی زبان کو بھی تسلیم شدہ حیثیت دینے کی مانگ کی۔پروفیسر چاولہ نے کہا کہ ابوظہبی حکومت نے اپنے ملک میں عدالتی کام کاج میں ہندی کو تیسری زبان کے طورپر تسلیم شدہ حیثیت دے دی ہے ۔ اس کے لئے ابوظہبی میں بڑی تعداد میں کام کرنے والے ہندستانی مبارکباد کے مستحق ہیں اور وہاں کی حکومت کا بھی شکریہ جنہوں نے ہندستانیوں کی زبان اور جذبات کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابوظہبی جیسے ملک میں ہندی عدالتی کاموں میں تیسری تسلیم شدہ زبان ہوسکتی ہے تو اپنے ملک کی عدالتوں میں ہندی کو جگہ کیوں نہیں ملی۔سابق وزیر نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ آزادی کے 71برس بعد بھی ہمارے ملک کی کوئی قومی زبان اعلان نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو عدالتوں میں ہندی کو جگہ دی گئی اور نہ ہی آج تک انگریزوں کی نقل کرکے پہنے جانے والے وکلا کے کالے کوٹوں کا رنگ بدلا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ کالے رنگ کا انصاف اور تعلیم سے کیا تعلق ہے ۔

Ads