Jadid Khabar

دہلی کے ارپت ہوٹل میں آگ،17کی موت

Thumb

نئی دہلی،12فروری (یو این آئی) قومی راجددھانی دہلی کے قرول باغ میں واقع ہوٹل ارپت پیلیس میں منگل کی صبح آگ لگ جانے سے 17لوگوں کی موت اور کئی دیگر جھلس گئے جبکہ 25لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔فائر بریگیڈ محکمہ کے نائب سربراہ سنیل چودھری نے بتایا کہ ارپت ہوٹل سے اب تک 17لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے ۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن بچاو مہم جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 لوگوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کے اسباب کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔اس سے پہلے فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح 4.35بجے ہوٹل ارپت پیلیس میں آگ جانے کی اطلاع ملی ۔ آگ کی اطلا ع ملتے ہی فائربریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آگ لگ جانے کے بعد کئی لوگوں نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگاکر جان بچانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Ads