Jadid Khabar

الیکشن کمیشن کا ووٹروں کے نام ہٹانے کے معاملے میں تفتیش کا حکم

Thumb

نئی دہلی،11فروری(یواین آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسے اس بات کی شکایتیں ملی ہیں کہ دہلی کے ووٹروں کو کچھ لوگوں کے ذریعہ فون کرکے بتایا جارہا ہے کہ ان کے نام ووٹرلسٹ سے ہٹا دئے گئے ہیں اور ان سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کے نام پھرسے لسٹ میں شامل کروادئے جائیں گے ۔کمیشن نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ الیکشن رجسٹریشن افسر ہی کسی ووٹر کا نام لسٹ میں شامل کرسکتا ہے یا ہٹا سکتا ہے اس کے علاوہ کسی اور شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے ۔کمیشن نے آٹھ فروری کو دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی حقیقت کی جانچ کر کے پتہ لگائیں کہ آخر کون اس طرح سے ووٹروں کو فون کرکے گمراہ کررہا ہے ۔کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی بھی ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950پر فون کرکے ووٹرلسٹ میں اپنے نام کے بارے میں پتہ کرسکتا ہے اور اگر نام نہیں ہے تو اسے شامل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔

Ads