Jadid Khabar

بلاتاخیر اے پی کو خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے :منموہن سنگھ

Thumb

نئی دہلی، 11فروری (یو این آئی)سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ اے پی سے کئے گئے وعدوں بالخصوص اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر منموہن سنگھ، اے پی کو خصوصی درجہ اور اے پی سے انصاف کے مطالبہ پر وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی جانب سے دہلی کے اے پی بھون میں کی گئی ایک روزہ بھوک ہڑتال اور احتجاج سے یگانگت کااظہار کیا۔انہوں نے چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے واضح کیا کہ وہ اے پی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔جب کبھی پارلیمنٹ میں ان کو موقع ملا انہوں نے اے پی کے حق کی آواز بلند کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ بھوک ہڑتال اے پی کے لئے خصوصی درجہ کے مطالبہ کے حصول کی توثیق ہے جو اے پی کو دیاجانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ وہی مطالبہ ہے جس پر مباحث کے موقع پرپارلیمنٹ میں تمام جماعتوں نے بہ اتفاق آرا حمایت کی تھی ۔اسی لئے بغیر کسی تاخیر کے اس وعدہ کو پورا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اے پی کے وزیراعلی اور عوام سے یگانگت کااظہار کرتے ہیں۔

Ads