Jadid Khabar

شاردا چٹ فنڈ گھپلا کی نگرانی کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

Thumb

کلکتہ11/ فروری(یو این آئی)شاردا چٹ فنڈ گھپلہ کی جانچ کی نگرانی کرنے سے متعلق عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سی بی آئی جانچ کی نگرانی نہیں کرے گی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی وار جسٹس سنجے کھنہ کی قیادت والی بنچ نے نگرانی سے معلق عرضی کی سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چٹ فنڈ گھپلہ کی جانچ کی نگرانے کیلئے کمیٹی بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 2014میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے سپرد کی تھی۔2013میں چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت نے ایس آئی ٹی قائم کی تھی۔مگر سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایس آئی ٹی نے پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالہ کردیا تھا۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ ایس آئی ٹی کے ممبران نے جانچ کے دوران کئی اہم ثبوتوں کو تلف کردیا ہے ۔اسی کے پیش نظر سی بی آئی گزشتہ تین دنوں سے کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

Ads