Jadid Khabar

مظاہرین کے مطالبے پر حکومت نہیں بدلیں گے: صدرعمر البشیر

Thumb

خرطوم،15جنوری (ایجنسی ) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیںکی جائے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا حق ہے مگر مظاہروں کی آڑ میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ سوڈان میں دسمبر کے تیسرے عشرے کے دوران حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا۔ چند روز قبل شورش زدہ علاقے دارفر میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔دارفر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر عمر البشیر نے کہا کہ حکومت مظاہروں سے نہیں بلکہ ووٹ سے بدلے گی۔ ہمارے درمیان حکومت کی تبدیلی کے لییحد فاصل 2020ئ￿  کے صدارتی انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوڈانی قوم کے دشمن بہت ہیں جو سوڈان میں امن استحکام نہیں چاہتے۔ ہم ان دشمنوں کو اپنے وطن میں تخریب کاری،املاک کی لوٹ مار اور جلائو گھیرائو کی اجازت نہیں دیں گے۔سوڈامی حکام کے مطابق ملک بھرمیں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' ہلاکتوں کی تعداد 40 سے زاید بیان کرتی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔درایں اثناء سوڈان کے مختلف شہروں میں مظاہرے بدستور جاری ہیں گذشتہ روز تین شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پر تصادم ی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Ads