Jadid Khabar

طالبان نے کابل میں کار بم دھماکے کی ذمہ داری لی

Thumb

ماسکو،15جنوری(اسپوتنک)دہشت گردانہ تنظیم طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو ہوئے زبردست کاربم دھماکے کی ذمہ داری لی ہے ۔اس حملے میں چار افراد کی موت ہوگئی اوردیگر 113افرادزخمی ہوگئے ۔افغانستان کی میڈیا رپورٹ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ٹولو نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بتایا کہ پیر کو گرین ویلیج احاطے کے پاس دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار میں دھماکہ ہوا۔یہ علاقہ کافی محفوظ مانا جاتا ہے جہاں کئی غیرملکی تنظیموں کے ملازمین رہتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ اس دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ مان رہے ہیں۔طالبانی دہشت گردملک میں سلامتی دستوں پر روز بروز حملے کررہے ہیں۔وزارت کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکہ ہائی سکیورٹی والے علاقے میں کیاگیا ہے ۔اس علاقے میں ای بین الاقوامی کمپنی اور کئی غیر ملکی اور غیر سرکاری کمپنیوں کے بھی دفتر ہیں۔مسٹر رحیمی نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے ۔

Ads