Jadid Khabar

قومی ہنگامی حالات پر فی الحال غور نہیں ہورہا ہے : ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 12 جنوری (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت وہ امریکی ۔ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر یقینی بنانے کیلئے قومی ہنگامی حالات پر غور نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو راؤنڈ ٹیبل میٹنگ (گول میز میٹنگ) کے دوران کہا،‘‘ہم فی الحال قومی ہنگامی صورتحال پر غور نہیں کر رہے ہیں’’ْ۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ براہ راست قومی ہنگامی صورت حال کی سمت میں آگے بڑھنے نہیں چاہتے ۔ تاہم انہوں نے زور دیکر کہا کہ انہیں یہ قدم اٹھانے کا آئینی حق حاصل ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی قانون سازوں کے ساتھ بات چیت اور مالیاتی بل پر ووٹنگ کے ذریعہ اس اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ میں 22 دسمبر سے جزوی کام بندی جاری ہے ۔ اگر ہفتے تک کوئی معاہدہ تک نہیں پہنچا گیا ہوا تو یہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑی کام بندی بن جائے گی۔ امریکہ-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی صدر اور ڈیموکریٹس کے درمیان معاہدہ نہیں ہوپارہا ہے ۔

Ads