Jadid Khabar

اسرائیلی میزائل کو شام نے تباہ کردیا

Thumb

دمشق، 12 جنوری (ژنہوا) شام کی فوج نے کہا ہے کہ جمعہ کی دیر رات فائر کی گئی زیادہ تر اسرائیلی میزائیلوں کو شام کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔آرمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غلیلے پین ہینڈل سے پروازیں کی اور راجدھانی دمشق کے ارد گرد کئی میزائلیں داغی ۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا۔اسرائیل کی طرف سے فائر کی گئی میزائلوں سے صرف دمشق کے انٹرنیشنل ائر پورٹ کے گودام کو نقصان پہنچا ہے ۔شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق پر داغی گئی اسرائیلی کی آٹھ میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ہوائی اڈے کے حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پروازوں میں کسی طرح کا کوئی خلل نہیں پڑا ۔

Ads