Jadid Khabar

دہلی میں صبح سردرہی ،کہراچھایا رہا

Thumb

نئی دہلی ،12جنوری (یواین آئی)دہلی میں سردی کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچر کی صبح یہاں کم ازکم درجہ حرارت 7اعشاریہ 1ڈگری سلسیئس درکیاگیا۔آسمان آج ابرآلود رہنے کے ساتھ ہی ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔جمعہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22اعشاریہ 3ڈگری سلسیئس درج کیاگیاتھا۔

Ads