Jadid Khabar

اترپردیش میں اپنے ہی دم پر کانگریس انتخابات لڑسکتی ہے:راہل

Thumb

لکھنؤ،11جنوری(ایجنسی)اترپردیش لوک سبھا انتخابات میںایس پی بی ایس مہاگٹھ بندھن کی شبیہ لگ بھگ صاف ہونے کے بیچ کانگریس نے کہا کہ اپنے دم  پر چنائو لڑنے کوتیار ہے۔کانگریس کے میڈیاانچارج راجیوبخشی نے کہا کہ ہم ایک سیاسی دل ہیں۔اور اترپردیش میں اکیلے چنائو لڑنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لوک سبھا میںاکیلے45سیٹیں ہیں اور یہ کسی بھی علاقائی پارٹی سے  زیادہ ہے۔لوک سبھا میں مہا گٹھ بندھن کسی قومی پارٹی کے اردگرد بننا چاہئے۔انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر بخشی نے کہا کہ پارٹی ایک سیاسی گٹھ بندھن ہے۔ اور ہمیشہ انتخابات کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خیالات رکھنے والی پارٹی کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں اور وہ ہمارے ساتھ آئیںگے۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹی کو کس کس کے ہاتھ ملانا ہے۔ اس کا فیصلہ ہمیشہ پارٹی ہائی کمان کرتا ہے۔پارٹی کارکنان اور حمایتی چاہتے ہیں کہ کانگریس ریاست میں اکیلے چناوی میدان میں اترے اور اس کی ان جماعتوں سے ایک الگ پہچان بنے۔2009لوک سبھا انتخابات کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی بہت سی باتیں کانگریس کے خلاف تھی اس کے باوجود پارٹی نے 21سیٹیں ریاست میں جیتی تھیںاور مرکز میں یوپی اے کی سرکار بنی تھی۔

Ads