Jadid Khabar

برطانوی حکام نے مشیل سے سفارتی ملاقات کی

Thumb

نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) برطانیہ کے حکام نے اگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے سودے کے مبینہ بچولیے کرشچین مشیل سے کل شام سفارتی ملاقات کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں اس بات کہی تصدیق کی ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے دسمبر میں مشیل سفارتی ملاقات کی درخواست کی تھی۔ مشیل گزشتہ ماہ دوبئی سے حوالگی کے ذریعہ لا ئے گئے تھے اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس معاہدے میں لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر کمار نے کہا کہ مشیل کو اپنے خاندان کے ارکان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ۔ لیکن مشیل اور کن لوگوں سے گفتگو کرنا چاہتا ہے وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

Ads