Jadid Khabar

ناگیشور راؤ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالا

Thumb

نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر مسٹر آلوک ورما کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ سی بی آئی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ نے کل رات نو بجے چارج سنبھالا۔غور طلب ہے کہ تقرری امور کی کابینہ کمیٹی نے کل مسٹر ورما کو ریٹائرمنٹ تک سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی فائر سروس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے جبکہ انڈین پولیس سروس کے 1986 بیچ کے افسر مسٹر راؤ کو اگلے حکم تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا ہے ۔ مسٹر راؤفی الحال تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں۔

Ads