Jadid Khabar

پی آئی اے میں سرکاری، غیر سرکاری افسران کے لیے خصوصی سہولتیں ختم

Thumb

راولپنڈی، 9جنوری (یو این آئی) پاکستان کی سرکاری کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس (پی آئی اے ) میں اب وی آئی پی کلچر نہیں ہوگا۔ ایئرلائنس نے سرکاری اور غیر سرکاری افسران کے لیے تمام پروٹوکول اور غیر معمولی سہولتوں کو ختم کر دیا ہے ۔پی آئی اے کے صدر ایئر مارشل ارشدملک نے ایئرلائنس میں ہر سطح پر ضابطے کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے ۔سرکاری ایئرلائنس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسرکو بھی اب پروٹوکول اور غیر معمولی خدمات نہیں ملیں گے ۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائنس نے اس کے علاوہ خرچہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیبن کرو کے انتظام کے لیے ریزرو اہلکاروں کو ہٹا کر انھیں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دیگر معمول کے کاموں پر تعینات کیاہے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹ اورکیبن کرو کو حاصل مخصوص مراعات ختم کر دی ہیں۔ اس فیصلے سے طیارے کے عملے کو اب سامان خود ہی لے جانا ہوگا۔ ایئرلائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قدم اقتصادی اصلاحات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ خدمات میں بہتری لائی جائے ۔

Ads