Jadid Khabar

احتیاطاًہو شام سے امریکی فوج کی واپسی:ایردوان

Thumb

انقرہ، 8 جنوری (ژنہوا) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کے روز کہا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا منصوبہ احتیاطی طور پر بنایا جانا چاہئے جس میں بین الاقوامی برادری کے علاوہ شامی لوگوں کا بھی تعاون ہو۔امریکی روزنامہ اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ایک تحریر کے مطابق مسٹر ایردوان نے کہا کہ ترکی ہی ایک ایسا ملک ہے جو طاقت اور عزم کے ساتھ یہ کام کر رہا ہے ۔ترکی کے صدر نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے حمایت ملنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ مسٹر ایردوان نے کہا کہ ترکی ہی واحد ایسا ملک ہے جو امریکہ اور روس کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی تاریخ کے ایک اہم وقت میں اس بھاری بوجھ کوکرنے کے لئے خود کام کر رہا ہے ۔ہم بین الاقوامی برادری سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں جیت کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے ۔ دراصل مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے اظہار تشویش کیا ہے ۔واضح رہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری لڑائی میں 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Ads