Jadid Khabar

مودی کے ہندوستان میں ای وی ایم میں زبردست طاقتیں:راہل

Thumb

فرخ آباد ،8دسمبر(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی کارکنان سے کہا کہ تلنگانہ اور راجستھان میںووٹنگ ہوچکی ہے۔ اس لئے وہ ’’ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ‘کے تئیں محتاط رہیں۔انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بھارت میں ای وی ایم کے پاس پراسرار طاقتیں ہیں۔راہل نے ٹویٹ کر کہا کانگریس پارٹی کے کارکنان آج ختم ہوئے انتخابات کے بعدمحتاط رہیں۔مدھیہ پردیش میں انتخابات ختم ہونے کے بعد ای وی ایم نے عجیب طریقے سے سلوک کیا۔کچھ لوگوں نے ایک بس چرا لی اور دو دنو ں کے لئے غائب ہوگئے۔ وہ ایک ہوٹل میں شراب پیتے ہوئے پائے گئے۔کانگریس صدر نے مدھیہ پردیش کے ساگر کے ایک واقعہ کا ذکر کیا۔ جہاں بغیر رجسٹریشن والے گاڑی نمبر سے ای وی ایم کو لے جایاگیا اور انتخابات ختم ہونے کے 48گھنٹے بعد ای وی ایم کوکلیشن سینٹر پہنچ گیا۔ایک دوسرے واقعہ میں دو انتخابات افسران بی جے پی پارٹی کے ایک رکن کے ہوٹل کے اندر ای وی ایم کے ساتھ شراب پیتے پائے گئے تھے۔کانگریس نے اس کے متعلق منگل کو الیکشن کمیشن میں ا س واقعہ کے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی۔

Ads