Jadid Khabar

اٹلی کے ایک کلب میں بھگدڑ سے چھ ہلاک، 120 زخمی

Thumb

روم،8 دسمبر (اسپوتنک ) اٹلی کے شہر اینکونا میں واقع نائٹ کلب میں ایک ریپو کنسرٹ میں بھگدڑ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور تقریباً 120 افراد زخمی ہوگئے ۔ری پبلیکا اخبار کے مطابق، کنسرٹ کے دوران کسی نے بہت ہی تیز بدبو والا اسپرے کیا جس کی وجہ سے لوگ باہر نکلنے کے دروازے کی طرف بھاگنے لگے اور یہ ایک حادثہ ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ دس سنگین زخمی سمیت 118 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت کلب میں 1000 افراد موجود تھے ۔دوسری طرف، مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 12 سنگین زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ 35 دیگر معمولی زخمی ہوئے ۔پولیس کے سربراہ اورسٹے کیپوکاسا نے بتایا کہ زخمیوں میں پانچ نابالغ ہیں۔

Ads