Jadid Khabar

جیٹلی کے خلاف پی آئی ایل دائر کرنے والے وکیل پر 50ہزار کاجرمانہ

Thumb

نئی دہلی ،7دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے خلاف ریزروبینک آف انڈیا کے محفوظ سرمایہ کی ‘لوٹ ’سے متعلق ایک عرضی خارج کرتے ہوئے اسے دائر کرنے والے وکیل منوہر لال شرما پر پچا س ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کو عرضی خارج کرتے ہوئے کہاکہ جب تک جرمانہ کی رقم ادانہیں کی جاتی ،سپریم کورٹ کی رجسٹری مسٹر ی شرما کی طرف سے دائر کی گئی کسی بھی عرضی کو منظور نہیں کرے گی ۔ ڈویژن بنچ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا،‘‘ہمیں اس عرضی پر سماعت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے ۔’’مسٹر شرما نے مفاد عامہ کی عرضی میں مسٹر جیٹلی پر الزام لگایاکہ وہ ریزروبینک آف انڈیا کے محفوظ سرمایہ کو ‘لوٹ ’رہے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا،‘‘آپ چاہتے ہیں کہ ہم وزیرخزانہ کوروک دیں ، آپ نے کچھ اچھے کام کیے ہیں لیکن آپ اپنی معتبریت کو کیوں خراب کررہے ہیں ۔ 

Ads