Jadid Khabar

سہراب الدین کیس : خصوصی عدالت کا 21دسمبر کو اہم فیصلہ آئے گا

Thumb

نئی دہلی،7دسمبر(ایجنسی)سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملے میں ممبئی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 21 دسمبر کوفیصلہ سنائے گی۔ سرہاب الدین شیخ ایک معمولی مجرم تھا، جسے گجرات کے گاندھی نگر میں گجرات کے پولیس افسران نے نومبر 2005 کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے سہراب الدین شیخ کو ایک دہشت گرد قرار دیا تھا۔ مڈبھیڑ میں سہراب الدین شیخ کی بیوی قیصر بی بھی ماری گئی تھیں۔جوڑے کے ساتھ موجود تسلی رام پرجاپتی، جو گواہ بھی تھا اس کا ایک سال بعد قتل ہوگیا تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق یہ قتل ان لوگوں کو چپ کرانے کے لئے کیاگیاتھا۔ کیونکہ وہ ایسے اصولی ریکیٹ کا حصہ تھے، جو تین ریاستوں - گجرات، راجستھان اور آندھرا پردیش کی پولیس ہی اپنے سیاسی رہنمائوں کے لئے کام کر رہی تھی۔

Ads