Jadid Khabar

ممبرپارلیمنٹ ساوتری بائی بی جے پی سے مستعفی

Thumb

لکھنؤ،6دسمبر(یواین آئی)اپنے متنازعہ بیانوں سے مرکز اور ریاستی حکومت کو اکثر گھیرنے والی اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھلے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔محترمہ پھلے نے دارالحکومت لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے پری نرمان دیوس کے موقع پر بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دلت،پسماندہ طبقے اورمسلمانوں کی مخالف ہے ۔بی جے پی ملک کو منو اسمریتی سے چلانا چاہتی ہے ۔ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

Ads