Jadid Khabar

کجریوال سرکار ہر سال مفت تیرتھ یاترا کرائے گی

Thumb

نئی دہلی،6دسمبر(ایجنسی)دہلی کے رہنے والے 60سال سے زیادہ  عمر کے بزرگ افراد اس منصوبے کا فائدہ اٹھاسکیںگے۔ دہلی کے کیبنٹ نے آٹھ جنوری کو اس منصوبے کو نافذ کرنے کی منظوری دی تھی۔تیرتھ یاترا کے لئے آن لائن ویب پورٹل لانچ کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت سرکار کے سبھی وزراء موجود تھے۔آمدنی محکمہ کے ای ڈسٹرکٹ پر جاکر درخواست کی جاسکتی ہے۔ہر سال دہلی کے 77ہزار سینئر افراد کو  مفت میں مختلف تیرتھوں کی یاترا کرائی جائے گی۔اس کے تحت تین دن دو رات کی یاترا کرائی جائے گی۔لانچ کے موقع پر اسٹیج پر ایک بزرگ کو بلایا گیا جو اس تیرتھ یاترا کے منصوبے کے پہلے درخواست دہندہ بنے۔اسٹیج سے ہی بزرگ کا آن لائن فارم بھی بھرا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم دہلی کے بزرگوں کی بڑ ی عزت کرتے ہیں۔جو ملک سماج یا خاندان بزرگوں کی عزت نہیں کرتا اس کی کبھی برکت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے سبھی ذات ومذہب کے لوگوںکے لئے شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ جب تیرتھ میں جائیںتوہماری سرکار کے لئے بھی کچھ مانگیں،تاکہ ہم اپنے ہر مشن میں کامیاب ہوسکیں۔کہاں کہاں جائیںگے ان کے روٹ۔ متھرا،ورنداون،فتح پور سیکری،ہری دوار،شری سکیش،نیل کنٹھ،پشکر ،اجمیر،امرتسر ،باگھا بارڈو،آنند پور صاحب،ویشنو دیوی،جموں۔اس منصوبے کا فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری باتیں۔فارم بھرنے کے لئے ایس ڈی ایم آفس،تیرتھ یاترا سمیتی اور ایم ایل اے آفس سے ملے گی مدد۔تیرتھ یاترا کے لئے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعہ درخواست کرنی ہوگی۔درخواست فارم میں پوری جانکاری دینی ہوگی۔اور فارم میں بتانا ہوگا کہ درخواست دہندہ سرکاری کارکن ہے یا نہیں۔کئی شرائط کا ذکر درخواست فارم میں ہے۔اپنی عمر اور ساتھ میں جانے والے شخص کی جانکاری دینی ہوگی۔مقامی ایم ایل اے درخواست دہندہ کی پہچان کرے گا اور دستخط کرے گا۔درخواست دہندہ کو میڈیکل کی جانکاری دینی ہوگی۔ایک بار میں ایک روٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 24گھنٹے آ ن لائن درخواست دیا جاسکے گا۔ اگر درخواست دہندہ کی عمر 70سال ہے تو ایک دوسرے شخص کو بھی ساتھ میں لے جاسکتے ہیں۔تیرتھ یاترا کے لئے درخواست دہند ہ کے پاس ووٹر آئی ڈی کارڈ ہونا ضروری ہے۔درخواست دینے کے بعدآمدنی محکمہ جانچ کرے گا۔ پھر آگے کی جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔ پورا سرکار دہلی سرکار برداشت کرے گی۔ دہلی کا شخض ہونا ضروری ہے۔ٹرین سے تیرتھ یا ترا کرائی جائے گی۔ عمر 60سال سے زیادہ ہونا چاہئے۔کھانے اور ناشتے کی سہولیت بھی دہلی سرکار کی طرف سے ہوگی۔ہر ضلع میں ایس ڈی ایم کو نوڈل افسر تعینات کیاجائے گا۔ کوئی پریشانی آنے پر افسر سے مل سکتے ہیں۔ لاٹری ڈرا سے  جانے والے افراد کو چنا جائے گا۔

Ads