Jadid Khabar

پاکستان کو کشمیر مسئلے کے پرامن حل میں یقین: فواد حسین

Thumb

لندن، 6 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کے وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور پاکستان اس کے پرامن حل میں یقین رکھتا ہے ۔مسٹر فواد حسین نے یہاں ‘نیا پاکستان:چیلنجز اور امکانات’ پر منعقد ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان سمیت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور ان کا ملک اس کا پرامن حل چاہتا ہے ۔’’پاکستانی حکومت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی ان کی حکومت کی انتخاب منشور کا ایک اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات شفافیت لانا اور بدعنوانی پر مکمل نکیل کسنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کی حکومت اور عوام دہشت گردانہ چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔

Ads