Jadid Khabar

اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، دفعہ 144 نافذ

Thumb

اجودھیا: 05 دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے اجودھیا میں بابری مسجد انہدام کے 26 ویں برسی پر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں اور ضلع میں 144 نافذ کردیا گیاہے بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے دن 6 دسمبر کو ہندو تنظیمیں ‘‘سوریہ دیوس’’ اور مسلم تنظیمیں ‘‘یوم غم’’ کے طور پر منانے کا اعلان کے بعد اجودھیا میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے ۔ جس میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر انل کمار سسودیا نے بدھ کو یہاں یواین آئی کو بتایا کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی 26 ویں برسی پر مختلف تنظیموں نے کئی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے مدنظر اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ 12 اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، 40 سب انسپکٹر، 50 تھانہ انچارج، ایک سو کانسٹبل سمیت دس کمپنی پی اے سی، آر اے ایف کی تعینات کی گئی ہے ۔ متنازعہ احاطے کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسیز کو مستعدی برتنے کا حکم دیاگیا ہے ۔

Ads