Jadid Khabar

افسران تمام مسائل کا حل نکالیں:جیمس میٹس

Thumb

واشنگٹن، 4 دسمبر (اسپوتنک) امریکہ کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے افسران امریکہ سے متعلق تمام مسائل کا حل نکالیں جس میں روس کے ایس -400 ایئر ڈیفنس نظام کی خریداری کو لے کر ہندوستان کے خلاف پابندی ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے ۔ میٹس نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ توقع کر سکتے ہیں کہ ہندوستان کو ایس -400 خریداری کو لے کر راحت مل سکتی ہے تو انہوں نے کہا‘‘ ہم لوگ ان تمام مسائل کا آج یہاں حل نکالیں، آنے والے دنوں میں بھی ہم لوگ کام کریں گے ’’۔ میٹس نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہندوستان نے غیر اتحادی کی صورت میں کئی سال گزارے ،اس کے باوجود اس نے روس سے کئی ہتھیار حاصل کئے ۔ میٹس نے کہا کہ وہ واشنگٹن کے دورے پر آ نے والی ہندوستان کی وزیر دفاع کے ساتھ بہت سے مسائل پر بات چیت کریں گے ۔’کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے اکتوبر کے آغاز میں خبررساں ایجنسی اسپوتنک سے کہا تھا کہ ہندوستان کو ایس -400 کی فراہمی کو لے کر روس اور ہندوستان نے تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں. امریکہ نے ایس -400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کی ہندوستان کے منصوبوں پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا کہ تھا کہ معاہدے پر پابندیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔قابل غور ہے کہ روس میں تیار ایس -400 ٹرائفن اعلی درجے کا متحرک میزائل دفاعی نظام ہے جو تین مختلف قسم کے میزائل لے جا سکتا ہے اور یہ کم فاصلے سے زیادہ فاصلے تک کے مختلف ہوائی اہداف کو تباہ کرنے کے قابل ہے جس میں جاسوس طیاروں سے لے کر بیلسٹک میزائل بھی ہو سکتا ہے ۔

Ads