Jadid Khabar

سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کا انتقال

Thumb

واشنگٹن، یکم دسمبر (یو این آئی) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو ہیوسٹن میں انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے اور کافی وقت سے بیمار تھے ۔امریکہ کے 41 ویں صدر رہنے والے مسٹر بش کے خاندان میں پانچ بچے ، 17 پوتے اور میں آٹھ پڑپوتے ہیں۔ صدر کے طور پر ان کا دورہ 1989-1993 تک تھا۔ امریکہ کے صدر بننے سے پہلے ، انہوں نے چین میں امریکی سفیر کے طور پر کام کیا۔ اسی کے ساتھ وہ آٹھ سال تک امریکہ کے نائب صدر بھی رہے تھے ۔بش نے جوہری ہتھیار سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور چار دہائیوں تک چلنے والی سرد جنگ سے ملک کو باہر نکالنے میں مدد کی تھی۔

Ads