Jadid Khabar

نوٹ بندي سے صرف چوکیدار کے دوستوں کا بھلا ہوا: راہل گاندھی

Thumb

کانکیر، 9 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندي کے معاملے میں آج ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي سے ملک کے عوام کا نہیں، بلکہ خود کو ملک کا چوکیدار بتانے والے مسٹر مودی کے دوستوں کا بھلا ہوا ہے ۔چھتیس گڑھ میں ضلع کانکیر کے پنکھاجور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ اس سے صرف چوکیدار کے دوستوں کا بھلا ہوا ہے ، جبکہ ملک کے عوام کو مشکلات کی لائن میں کھڑا کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نوٹ بندي سے کالا دھن واپس لانے کہ بات کہی تھی، جبکہ آج تک ایک بھی کالا دھن واپس نہیں آیا ہے ۔ مسٹر مودی نے صرف ملک کے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے ۔ مسٹر راہل گاندھی نے نیرو مودی، وجے مالیہ، میھل چوکسی کے ملک کا پیسہ لے کر بھاگ جانے پر مسٹر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف اپنے تاجر دوستوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، ان کے کروڑوں کا قرض معاف کر رہے ہیں، لیکن غریب کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کو چونا لگانے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت آنے پر کسانوں کے ساتھ ساتھ زمین سے متعلق تمام مسائل کا فوری حل کیا جائے گا۔

Ads