Jadid Khabar

خوف زدہ نہ ہوں، میں تم سے پہلے مرنے کوتیار ہوں

Thumb

طرابلس،8نومبر ( ایجنسی) لیبیا کے شہر صبراتہ میں گذشتہ ہفتے مسلح جنگجوئوں نے ایک اسکول پر حملہ کردیا۔ اسکول اس وقت طلباء  اور اساتذہ موجود تھے۔ عسکریت پسندوں نے انہیں یرغمال بنانے کی کوشش کی مگر ایک بہادر معلمہ نے اپنی جان پر کھیل کر طلباء  وطالبات کو دہشت گردی کے حملے سے بچا لیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں اسکول میں توڑپھوڑ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکول کی معلمہ صالحہ الکرشودی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے اپنے طلباء کو حملے کے وقت یقن دلایا کہ وہ پریشان نہ ہوں۔ بہادر استانی نے اپنے طلبائ￿  کو مخاطب کرکے کہا کہ "آپ خوف زدہ نہ ہو میں تم سے پہلے مرنے کو تیار ہوں"۔ اس نے طلبائ￿  کو یہ بات اس وقت کہی جب عسکریت پسند اسکول میں گھس کر فائرنگ کررہے تھے۔ اس ساری صورت حال سے طلبائ￿  بہت خوف زدہ اورسہمے ہوئے تھے اور وہ شدت پسندوں کو اپنے سامنے فائرنگ کرتے دیکھ رہے تھے۔الکرشودی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح گروپ نے اسکول کا محاصرہ کرنے کے بعد طلبائ￿  کو گھیرے میں لے لیا۔ عسکریت پسندوں کو دیکھ کر طلبائ￿  نے چیخ پکار شروع کردی۔ ہم نے طلبائ￿  کو ہدایت کی کہ وہ فرش پر لیٹ جائیں اور کھڑکیوں کے سامنے کھڑے نہ ہوں۔اس نے کہاکہ شدت پسندوں نے اسکول خالی کرنیکے لیے صرف پانچ منٹ دیے۔ اسکول کی انتظامیہ طلبائ￿  کے ساتھ گھروں تک گئی تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے اور وہ بہ حفاظت اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز صبراتہ میں ہاحمد الباشی نامی شدت پسند گروپ اور فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

Ads