Jadid Khabar

فوجیوں کے قتل کے جرم میں 8 جنگجوئوں کو سزائے موت

Thumb

قاہرہ،8نومبر ( ایجنسی) مصر کی ایک فوجی عدالت نے فوجیوں کے قتل الزمات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے 8 جنگجوئوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ سزائے موت پانے والے عسکریت پسندوں کا تعلق۔داعش سے وابستہ گروپ "ولایت سیناء سے ہے اوران پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کیقتل کے واقعات سنہ 2016ء  کے ہیں۔ دہشت گردوں نے فوجیوں کی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجیمیں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں پر ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایاگیا اور سزا سنائی گئی۔ اسماعیلیہ گورنری کی ایک فوجی عدالت نے 32 ملزمان کو عمرقید اور 2 ملزمان کو 15 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔ اس عدالت نیدو ملزمان کو بری کردیا۔ملزمان فوجی عدالتوں کی طرف سے سنائی گئی سزائوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔مصر میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران فوجی عدالتوں سے سیکڑوں افراد کو سنگین نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہری مقدمات کو فوجی عدالتوں کے ذریعے نمٹانے کی شدید مذمت کی ہے۔

Ads