Jadid Khabar

یورپی یونین نے آسیہ کو بلجیم مدعو کیا

Thumb

ملتان،8نومبر(یواین آئی)پاکستان کے سپریم کورٹ سے گزشتہ ہفتے توہین رسالت کے معاملے میں بری ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوئی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو یورپی پارلیمنٹ نے بیلجیم کی دارالحکومت برسیلس میں پناہ دینے کی پیش کش کی ہے ۔یورپی پارلیمنٹ کے صدر اینٹونیو تاجانی نے ٹویٹر پر کہا،''میں نے آسیہ بی بی کے شوہر اور ان کے خاندان کو یورپی پارلیمنٹ میں مدعو کیا ہے ۔میں نے پاکستان کے حکام کو سفر سے متعلق ضروری دستاویز جاری کرنے کے لئے فون کیا،یورپی قانون ان لوگوں کوسکیورٹی فراہم کرتا ہے جنہیں عقیدے کی وجہ سے جان کا خطرہ ہو۔''یورپی پارلیمنٹ کے صدر نے آسیہ بی بی کے شوہر کو بھیجے گئے خط میں کہا،''پاکستان کو انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہئے اور آسیہ بی بی کے خاندان کی سلامتی کی ضمانت لینی چاہیے ۔''آسیہ کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ اور کناڈا کے کئی ملکوں کے لیڈروں سے پناہ دینے کی اپیل کی تھی جس کے بعد اٹلی اور کئی دیگر ملکوں نے بھی پناہ دینے کی پیش کش کی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کو آسیہ کو جیل سے رہا کرنے سے متعلق دستاویز موصول ہوئے تھے ،جس کے بعد انہیں جیل سے آزاد کردیاگیا۔اس بارے میں تبصرہ کرنے کے لئے کوئی متعلقہ افسر موجود نہیں تھا۔کچھ غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا کہ آسیہ اپنے خاندان کے ساتھ غیر ملک چلی گئی ہیں اور ان کے ساتھ ہالینڈر کے سفیر بھی ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے آسیہ کے وکیل سیف الملوک کے حوالے سے کہا''وہ آزاد ہوگئی ہیں اور طیارہ میں بیٹھ گئی ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں اتریں گی۔''یورپی پارلیمنٹ کے صدر نے حالانکہ آسیہ اور ان کے خاندان کو برسیلس میں مدعو کیا ہے ۔

Ads