Jadid Khabar

زمبابوے :خوفناک سڑک حادثہ میں 47ہلاک

Thumb

ہرارے ،8نومبر(یو این آئی) 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زمبابوے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ راجدھانی ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے ۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Ads