Jadid Khabar

بشریٰ ظہور نے ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کیا

Thumb

نئی دہلی،23اکتوبر (جدید خبر)جامعہ ہمدر د میں ایم بی بی ایس کی طالبہ بشریٰ ظہور نے آج یہاں اپنی بہترین کار کردگی کے لئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بشریٰ ظہور اپنے بیچ میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ ہیں۔ انہیں یہاں سری فورٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ باوقار تقریب کے دوران نائب صدر کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ بشریٰ ظہور دہلی کے بے لوث سماجی خدمت گزار حاجی ظہور اٹیچی والے کی دختر نیک اختر ہیں۔ 
واضح ہو کہ حاجی ظہور اٹیچی والے کی چار بیٹیاں ہیں۔ ان میں سب سے بڑی بیٹی ندا عرشی بھگت سنگھ کالج میں بحیثیت لیکچرار اپنی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ وہیں دوسری بیٹی بشریٰ ظہور ایم بی بی ایس کرنے کے بعد اب ’آئی ایچ بی اے ایس‘ سے ایم ڈی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ تیسری بیٹی ارسلنا ظہور لیڈی ارون کالج میں ہوم سائنس میں زیر تعلیم ہے جبکہ چوتھی بیٹی صالیحہ ظہور پریزنٹیشن اسکول میںبارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
حاجی ظہور اٹیچی والے کی بیٹی کی غیر معمولی کامیابی پرخاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ وہیں یہ کامیابی پرانی دہلی میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے ایک نظیر ہے جو ا س احساس کمتری میں رہتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں بن سکتے۔ 

Ads